پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں پاکستان کے دوسرے ملجم کلاس بحری جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ پر پاک بحریہ، دفاعی ماہرین اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی این ایس خیبر کی شمولیت سے پاکستان کی سمندری سرحدوں کے تحفظ کی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں پاکستان کے دوسرے ملجم کلاس بحری جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ پر پاک بحریہ، دفاعی ماہرین اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی این ایس خیبر کی شمولیت سے پاکستان کی سمندری سرحدوں کے تحفظ کی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحری قوت اور صلاحیت میں اضافہ پاکستان کی معیشت، تجارت اور سمندری راستوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔