بغداد۔21دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات کی۔ صدارتی محل آمد پر صدرِ پاکستان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کےصدر مملکت آصف علی زرداری اور عراقی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے وفود کی …
صدر آصف علی زرداری کی عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
بغداد۔21دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات کی۔ صدارتی محل آمد پر صدرِ پاکستان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کےصدر مملکت آصف علی زرداری اور عراقی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر صدر عبداللطیف جمال راشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بغداد تہذیب، تمدن اور استقامت کی علامت ایک تاریخی شہر ہے۔
انہوں نے عراق میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ۔ انہوں نے عراق کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور قومی وحدت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔








