اسحاق ڈار اور ترک وزیرِ خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور غزہ پر تفصیلی تبادلۂ خیال

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بالخصوص فلسطین اور غزہ سے متعلق تازہ پیش رفت پر تفصیلی …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بالخصوص فلسطین اور غزہ سے متعلق تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیااور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا ۔