صدر آصف علی زرداری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں دو الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 فتنہ الخوارج کے ہلاک ہونے پر اطمینان کا …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں دو الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 فتنہ الخوارج کے ہلاک ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت اور عزم کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی عزم اور اتفاقِ رائے کے تحت یقینی بنایا جا رہا ہے۔