اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط، جذبے اور غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قائم مقام صدر پاکستان نے کہا کہ قومی …
یوسف رضا گیلانی کی قومی انڈر 19 ٹیم کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں شاندار فتح پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط، جذبے اور غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قائم مقام صدر پاکستان نے کہا کہ قومی انڈر 19 ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار، مسلسل اور پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں بہترین ٹیم ورک اور حوصلے کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے قوم کے دل جیت لیے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی یہ فتح نہ صرف پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی عکاس ہے بلکہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی، ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی بہترین تربیت اور رہنمائی اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھی جائے تاکہ وہ عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کر سکیں۔
قائم مقام صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور یہی نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے قومی انڈر 19 ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتی رہے گی۔آخر میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی انڈر 19 ٹیم کی اس شاندار فتح پر پوری قوم کو فخر ہے اور یہ کامیابی ملک کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔








