اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کے والد حاجی محمد یونس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران کے غم میں …
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کے والد حاجی محمد یونس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی رحلت خاندان اور اہلِ علاقہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔سیدال خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم حاجی محمد یونس کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








