وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔1ستمبر(اے پی پی )وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی جانب سے پوری قوم کو حج اور عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،عید الاضحی ہمیں امن‘بھائی چارے اور ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے لہذا اس خوشی کے موقع پر ہمیں غریب اور نادار و مفلس لوگوں کو بھولنا نہیں چاہئے اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنا …

لاہور۔1ستمبر(اے پی پی )وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی جانب سے پوری قوم کو حج اور عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،عید الاضحی ہمیں امن‘بھائی چارے اور ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے لہذا اس خوشی کے موقع پر ہمیں غریب اور نادار و مفلس لوگوں کو بھولنا نہیں چاہئے اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہو گا،حالیہ بارشوں کی وجہ سے کراچی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کے نتیجہ میں 15افراد کے جاں بحق ہونے پر ہمیں بے حد افسوس ہے اور حکومت جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے مکمل ہمدردی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا گو ہے۔وہ ہفتہ کے روز لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی کی 16عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے ‘کرنٹ لگنے سے مذکورہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ18ویں ترمیم کے بعد متعدد وزارتیں اور محکمے صوبائی حکومتوں کے پاس ہیں اس کے باوجود بھی وفاقی حکومت کراچی میں ہونیوالے نقصانات کے ازالہ کےلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے ازالے کےلئے صوبائی و ضلعی حکومتیں ریلیف کے کاموں میں ”این ڈی ایم اے“ کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں جبکہ پاکستان آرمی اور رینجرز سمیت دیگر ادارے بھی این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply