صدر مملکت ممنون حسین کا عید الاضحی پر پیغام

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حج اور عیدالاضحی دو ایسی عبادات ہیں جن کی بنیاد قربانی کے جذبہ سے اٹھی ہے، اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کےلئے انا کوقربان کرکے اس دنیا کو جنت کا نمونہ بنایا جائے، عیدالاضحی کے اس موقع پر ہمیں ایثار کے جذبہ سے کام لیتے ہوئے معاشی طور پر پیچھے رہ جانے والے اپنے بہن …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حج اور عیدالاضحی دو ایسی عبادات ہیں جن کی بنیاد قربانی کے جذبہ سے اٹھی ہے، اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کےلئے انا کوقربان کرکے اس دنیا کو جنت کا نمونہ بنایا جائے، عیدالاضحی کے اس موقع پر ہمیں ایثار کے جذبہ سے کام لیتے ہوئے معاشی طور پر پیچھے رہ جانے والے اپنے بہن بھائیوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے۔ عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پرمیں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ پاکستانی قوم اور پوری ملتِ اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرماتے ہوئے انہیں ہمارے لئے اپنی رضا کے حصول کا ذریعہ بنا دے۔ انہوں نے کہا کہ حج اور عیدالاضحی دو ایسی عبادات ہیں جن کی بنیاد قربانی کے جذبہ سے اٹھی ہے، ان دونوں عبادات کا تعلق جان اور مال کے ایثار سے ہے، ذات باری تعالیٰ نے دو جلیل القدر انبیائے کرامؑ کی مثال کے ذریعے بنی نوع انسان کو باور کرایا کہ انسانیت کی معراج یہ ہے کہ وہ اپنا ہر عمل قرآن حکیم کے اس حکم کے تابع کر دے جس میں فرمایا گیا ہے ”میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور موت سب اﷲ رب العالمین کےلئے ہے“، عبادت کی یہی روح ہے جو اس دکھوں بھری دنیا کو جنت کا نمونہ بنا سکتی ہے کیونکہ جان و مال کی اس قربانی کے ذریعے انسان کواپنی ”انا“ قربان کرنے کی تربیت دی جاتی ہے جو مسائل کی اصل جڑ ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ ہمارے قومی مسائل ہوں یا مختلف عالمی بحران، ان سب کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو ان کی تہہ میں ”انا“ کے پیدا کردہ مسائل ہی نظر آئیں گے، اس لئے ضروری ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کےلئے ”انا“ کوقربان کرکے اس دنیا کو جنت کا نمونہ بنا دیا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply