اینٹی نارکوٹکس فورس کی بلوچستان میں کارروائی، منشیات سمگلنگ ناکام

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی میں پنجگور سے تربت منشیات کی بڑی سمگلنگ ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کیچ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی۔ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 99 کلو آئس، 50 کلو افیون اور 73 کلوگرام چرس شامل ہیں،ضبط کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 26 …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی میں پنجگور سے تربت منشیات کی بڑی سمگلنگ ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کیچ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی۔ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 99 کلو آئس، 50 کلو افیون اور 73 کلوگرام چرس شامل ہیں،ضبط کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 26 لاکھ روپے ہے۔

اے این ایف ٹیم نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران پلاسٹک کے کینز میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار برآمد کی۔ کامیاب کارروائی میں ایک ملزم بھی گرفتار کرکےمزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن اے این ایف منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق منشیات سمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور اسے بے نقاب کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مسلسل نگرانی، بروقت خفیہ معلومات کے حصول اور مؤثر کارروائیوں سے اے این ایف منشیات کی ترسیل کی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں یہ کامیاب کارروائی منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے فرنٹ لائن کردار کی عکاس ہے۔