مظفرآباد میں حکومت آزاد کشمیر اور پاک فوج کے باہمی اشتراک سے والی بال سیریز 2025 کا انعقاد

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):مظفرآباد میں حکومت آزاد جموں و کشمیر اور پاک فوج کے باہمی اشتراک سے والی بال سیریز 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دوروزہ اسپورٹس ایونٹ جامعہ آزاد جموں و کشمیر کے کنگ عبداللہ کیمپس میں منعقد ہوا۔سیریز میں نیشنل انڈر 18 اور آزاد کشمیر انڈر 18 والی بال ٹیموں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے۔ دونوں ٹیموں نے اعلیٰ مہارت، نظم …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):مظفرآباد میں حکومت آزاد جموں و کشمیر اور پاک فوج کے باہمی اشتراک سے والی بال سیریز 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دوروزہ اسپورٹس ایونٹ جامعہ آزاد جموں و کشمیر کے کنگ عبداللہ کیمپس میں منعقد ہوا۔سیریز میں نیشنل انڈر 18 اور آزاد کشمیر انڈر 18 والی بال ٹیموں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے۔

دونوں ٹیموں نے اعلیٰ مہارت، نظم و ضبط اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا۔مقابلے دیکھنے کے لیے شائقینِ کھیل، طلباء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔تماشائیوں نے ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ایونٹ کا مقصد آزادجموں وکشمیر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا۔یہ ایونٹ آزاد جموں و کشمیر میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرےگا۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات اور فاتحین میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔