پشاور۔یکم ستمبر (اے پی پی ) گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ بحیثیت قوم ہمارے کاندھوں پر اپنے پیارے وطن کی سلامتی واستحکام برقراررکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس انتہائی اہم فریضہ کے پیش نظر اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ تمام ہم وطنوں کی جانب سے ہر سطح پر اتحاد و ہم آہنگی برقرار رکھی جائے اور اس عزم کا اعادہ کیاجائے کہ …
گورنرخیبرپختونخوا کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
پشاور۔یکم ستمبر (اے پی پی ) گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ بحیثیت قوم ہمارے کاندھوں پر اپنے پیارے وطن کی سلامتی واستحکام برقراررکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس انتہائی اہم فریضہ کے پیش نظر اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ تمام ہم وطنوں کی جانب سے ہر سطح پر اتحاد و ہم آہنگی برقرار رکھی جائے اور اس عزم کا اعادہ کیاجائے کہ وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔ یہ بات گورنر نے عیدالاضحی کے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ گورنر کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔ "عیدالاضحی دین اسلام کا مقدس تہوار ہے۔ یہ عید باری تعالی کی رضا کی حصول کی خاطر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے صاحبزادے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے قربانی اورایثار کے بے مثال جذبے کے سنت میں منائی جاتی ہے۔ اس مبارک موقع پر میں اپنی تمام ہم وطنوں خاص طور پر خیبرپختونخوا اورفاٹا کے عوام کو مبارکباد دیتاہوں۔ میں اپنے ہم وطنوں کو یہ امر بھی یاد دلاناچاہتاہوں کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اس عید کا منانا بذات خود تمام اہل ایمان کیلئے اپنے ہم عصر لوگوں کے حقوق کے ضمن میں اپنے اندر ایک فلسفہ سموئے ہوئے ہیں اور پیغام کا حامل پہلو بھی ہے۔ اس سے یقینا بے پناہ اسلامی ورثے کی عکاسی اور اس کا اظہار بھی ہوتاہے۔ اس مبارک موقع پر میں خاص طور پر اپنے ان ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد دیتاہوں جن کے پیاروں نے ہم سب کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کیلئے شہادت کا درجہ حاصل کیا۔








