امریکا کے ساتھ مشاورت کے نئے دور میں تعمیری پیش رفت ہوئی ہے، یوکرینی صدر

کیف۔22دسمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اور امریکا کے درمیان مشاورت کے نئے دور میں تعمیری پیش رفت ہوئی ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ یوکرین کی ٹیم اس وقت امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود ہے، جو روس یوکرین تنازع کے خاتمے، یوکرین میں سلامتی کی ضمانتوں اور جنگ کے …

کیف۔22دسمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اور امریکا کے درمیان مشاورت کے نئے دور میں تعمیری پیش رفت ہوئی ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ یوکرین کی ٹیم اس وقت امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود ہے، جو روس یوکرین تنازع کے خاتمے، یوکرین میں سلامتی کی ضمانتوں اور جنگ کے بعد کی تعمیر نو سے متعلق دستاویزات کی شقوں کا جائزہ لے رہی ہے اور فیصلے کے نفاذ کے ٹائم فریم پر تبادلہ خیال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت میں تعمیری پیش رفت ہوئی ہے جس کے نتائج امن عمل اور یوکرین کے طویل مدتی استحکام کے لیے اہم ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران روسی صدر کے خصوصی نمائندے کرل دمتریف نے فلوریڈا میں امریکی وفد کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری ملاقاتیں کیں تاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کردہ یوکرین امن منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔روس یوکرین میں امن کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔