غیر ملکی جہازوں کی ضبطی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے،چین

بیجنگ۔22دسمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے غیر ملکی جہازوں کی من مانی ضبطی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کو پریس بریفنگ کے دوران 20 دسمبر کو امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے تیل بردار جہاز کی ضبطی کے حوالے سے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان …

بیجنگ۔22دسمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے غیر ملکی جہازوں کی من مانی ضبطی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کو پریس بریفنگ کے دوران 20 دسمبر کو امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے تیل بردار جہاز کی ضبطی کے حوالے سے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ ایسی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہ ہو اور جنہیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت حاصل نہ ہو۔

ہم ان تمام اقدامات کی بھی مخالفت کرتے ہیں جو اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کریں، دوسرے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچائیں یا یکطرفہ غنڈہ گردی کے مترادف ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ آزادانہ طور پر باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دے اور چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ عالمی برادری وینزویلا کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے مؤقف کو سمجھتی اور اس کی حمایت کرتی ہے۔

مزید خبریں