گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پی پی پی بلوچستان کے رہنما بسم اللہ خان کاکڑ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق صوبائی وزیر و جنرل سیکرٹری بسم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق فیصل کریم کنڈی نےاپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ نے اپنی …

پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق صوبائی وزیر و جنرل سیکرٹری بسم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق فیصل کریم کنڈی نےاپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ نے اپنی زندگی سیاسی خدمت، عوامی فلاح اور اصولی سیاست کے لیے وقف کی، ان کی وفات سے سیاسی و عوامی حلقے نہ صرف ایک معزز رہنما بلکہ ایک اخلاقی اور اصولی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔گورنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔