ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح، قومی انڈر19ٹیم کا ایئرپورٹ پر شانداراستقبال، بھارت کے خلاف فائنل جیتنا ہمارے لیے اعزازکی بات ہے، چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی قومی انڈر 19 ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے کھلاڑیوں کا شانداراستقبال کیاگیا۔قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے اس پرمسرت موقع پر مایہ ناز کھلاڑیوں کو پھولوں کے …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی قومی انڈر 19 ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے کھلاڑیوں کا شانداراستقبال کیاگیا۔قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے اس پرمسرت موقع پر مایہ ناز کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے۔

پیر کو سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے قومی انڈر 19 ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل جیتنا ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور جس طرح پوری ٹیم نے نظم و ضبط، محنت اور جذبے کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی وہ پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے اور یقین ہے کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا روشن چہرہ ثابت ہوں گے۔ انڈر 19 ٹیم کی یہ کامیابی ملک میں کرکٹ کے تابناک مستقبل کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔چوہدری محمد یٰسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ، کوچنگ سٹاف اور پوری ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم ان نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔