چین کا جاپانی پارلیمنٹ کے دورہ تائیوان کے خلاف احتجاج

بیجنگ۔22دسمبر (اے پی پی):چین نے جاپانی پارلیمنٹ کے بعض ارکان کے دورہ تائیوان کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر احتجاج کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کو نیوز بریفنگ کے دوران جاپانی پارلیمنٹ کے تائیوان کے دورے اور تائیوان کے رہنما سے ملاقات کے منصوبے سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے یہ اقدامات …

بیجنگ۔22دسمبر (اے پی پی):چین نے جاپانی پارلیمنٹ کے بعض ارکان کے دورہ تائیوان کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر احتجاج کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کو نیوز بریفنگ کے دوران جاپانی پارلیمنٹ کے تائیوان کے دورے اور تائیوان کے رہنما سے ملاقات کے منصوبے سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے یہ اقدامات چین اور جاپان کے درمیان طے پانے والی چار سیاسی دستاویزات کی روح، جاپان کے اپنے وعدوں اور ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں صرف ایک ہی چین ہے اور تائیوان چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ گہرے غور و فکر کے بعد اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے، وزیرِ اعظم سَنائے تاکائیچی کے غلط بیانات واپس لے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔

مزید خبریں