سردار ایاز صادق کاملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات ان کے اہلخانہ اور حلقے کی عوام کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ملک عرفان شفیع کھوکھر کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات ان کے اہلخانہ اور حلقے کی عوام کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ملک عرفان شفیع کھوکھر کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک عرفان شفیع کھوکھر ایک ملنسار، شفیق اور عوام دوست سیاستدان تھے جنہوں نے اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر، ہمت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔