لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی )ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی عید الاضحی کی نماز کے سینکڑوں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق‘یگانگت و بھائی چارے کے فروغ بالخصوص وطن عزیز کی ترقی ‘خوشحالی ، امن و امان کے قیام،ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی سلامتی و خودمختاری اور ملک سے دہشتگردی …
لاہور میں بھی عید الاضحی کی نماز کے سینکڑوں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے‘ملک کی ترقی و سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جاتی امراءرائے ونڈ میں عید الاضحی کی نماز ادا کی

مزید خبریں
لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی )ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی عید الاضحی کی نماز کے سینکڑوں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق‘یگانگت و بھائی چارے کے فروغ بالخصوص وطن عزیز کی ترقی ‘خوشحالی ، امن و امان کے قیام،ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی سلامتی و خودمختاری اور ملک سے دہشتگردی ‘انتہا پسندی کے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے خاتمے کی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔نماز عید کے بعد شہر بھر میں لوگوں نے سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے ہزاروں جانور قربان کئے اور اس موقع پر شہر بھر میں غرباءاور مستحقین میں گوشت تقسیم کیا گیا۔








