ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءسے متعلق نئی حکمت عملی بھارت کو پاکستان کے ساتھ نئی ” پراکسی وار“ شروع کرنے کا لائسنس دینے کے مترادف ہے پاکستان کی قربانیاں نظر انداز کر کے ٹرمپ کو نئی دہلی کی جانب سے مسکراہٹ کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا امریکی تجزیاتی آرٹیکل میں اظہار خیال

اشنگٹن ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءسے متعلق نئی حکمت عملی جس میں بھارت کو افغانستان میں وسیع کرداردینے کا اشارہ کیا گیا ہے ، مستقبل میں نئی دہلی کو پاکستان کے ساتھ نئی ” پراکسی وار“ شروع کرنے کا لائسنس دینے کے مترادف ہے ۔ اس بات کا اظہار آن لائن امریکی جریدے ” دی ہیل “ میں شائع ایک آرٹیکل میں …

اشنگٹن ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءسے متعلق نئی حکمت عملی جس میں بھارت کو افغانستان میں وسیع کرداردینے کا اشارہ کیا گیا ہے ، مستقبل میں نئی دہلی کو پاکستان کے ساتھ نئی ” پراکسی وار“ شروع کرنے کا لائسنس دینے کے مترادف ہے ۔ اس بات کا اظہار آن لائن امریکی جریدے ” دی ہیل “ میں شائع ایک آرٹیکل میں کیا گیا ہے ۔ امریکی میڈیا ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے جنوبی ایشیاءکے خطے پر اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اوران کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی نئی پالیسی پاکستان کو غصہ دلاسکتی ہے جو امریکا کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے باوجود محسوس کر رہا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ مضمون کے مطابق پاکستان دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں 70ہزار جانیں قربان کرنے کے ساتھ 100ارب ڈالر کے بالواسطہ اور بلاواسطہ اقتصادی نقصانات سے دو چار ہوا ہے ۔

Leave a Reply