اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ،با لائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل (منگل کو) ملک …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ،با لائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ،با لائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل (منگل کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہےگا۔
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔آج پیر کی رات ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہےجبکہ سڑکوں کی بندش اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ پنجاب اوربالائی سندھ کے اضلاع میں دھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: گڑھی دوپٹہ 33، راولاکوٹ 21، مظفرآباد (ایئرپورٹ 14، سٹی 12)، کوٹلی 02،پنجاب: مری 21، اسلام آباد (سیدپور 09، گولڑہ ، بوکرا ، زیرو پوائنٹ 06)، راولپنڈی (چکلالہ ایئرپورٹ 08، کچہری07 ،، شمس آباد ,نیو کٹاریاں ، پیرودھائی 06، گوالمنڈی 05)، منگلا ، چکوال 01،خیبر پختونخوا: کاکول 17، دیر (بالائی 16، زیریں 04)، بالاکوٹ 14، پٹن 12، کالام 11، دروش 06، چترال 05، مالام جبہ 04، تخت بائی ، پاڑہ چنار 02، پشاور سٹی ، باچا خان ایئرپورٹ 01،گلگت بلتستان: استور 10، بونجی 04، گوپس 03، چلاس 03، سکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برف باری کالام 2.5، مالام جبہ میں 02 انچ برف باری ریکارڈ ہوئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ ، گوپس منفی03، قلات منفی01 ،سکردو، کوئٹہ، پاراچنار، مالم جبہ میں00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








