راولپنڈی ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) پاکستان رینجرز پنجاب اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ڈیرہ غازی خان سے پنجاب اور بلوچستان میں جرائم اغواءکی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے 7 اہم سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایک اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب رینجرز نے پنجاب پولیس اور خفیہ اداروں کے ہمراہ کارروائی …
ڈیرہ غازی خان سے پنجاب اور بلوچستان میں جرائم/اغواءکی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے 7 اہم سہولت کارگرفتار‘ آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) پاکستان رینجرز پنجاب اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ڈیرہ غازی خان سے پنجاب اور بلوچستان میں جرائم اغواءکی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے 7 اہم سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایک اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب رینجرز نے پنجاب پولیس اور خفیہ اداروں کے ہمراہ کارروائی کرکے غیر قانونی طور پر مقیم دو افغان باشندوں سمیت 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور اسلحہ بارود کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے رینجرز کے دستوں سے ملاقاتیںکی اور ان کی کارکردگی اور بلند مورال کی تعریف کی۔








