اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی ٹیم کے ناموں کا اعلان (کل) منگل کو کیا جائے گا۔ اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مجاہد خان نے بتایا کہ منتخب ٹیم نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 26 سے 30 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ اسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں …
نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی ٹیم کے ناموں کا اعلان منگل کو کیا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی ٹیم کے ناموں کا اعلان (کل) منگل کو کیا جائے گا۔ اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مجاہد خان نے بتایا کہ منتخب ٹیم نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 26 سے 30 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ اسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں گزشتہ روز ٹرائلز روڈھم ہال، اسلام آباد میں منعقد ہوئے جس میں وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
ٹرائلز میں سات مختلف کیٹگریز کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا جن میں بوائز انڈر-15،بوائز انڈر-17، بوائز انڈر-19، بوائزانڈر-21،گرلز انڈر-17، گرلز انڈر-19 اور گرلز انڈر-21 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان (کل) منگل کو اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ کی منظوری سے کیا جائے گا۔








