نئی دہلی۔22دسمبر (اے پی پی):بھارت کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی ممبئی جانے والی پروازنے انجن بند ہوجانے کے باعث واپس نئی دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شنہوا کے مطابق وزارتِ شہری ہوا بازی نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح ایئر انڈیا کی ممبئی جانے والی پروازاے آئی ۔ 887 تکنیکی خرابی کے باعث نئی دہلی واپس لینڈ کرگئی …
ایئر انڈیا کی پرواز کی انجن بند ہوجانے کے باعث نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ

مزید خبریں
نئی دہلی۔22دسمبر (اے پی پی):بھارت کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی ممبئی جانے والی پروازنے انجن بند ہوجانے کے باعث واپس نئی دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شنہوا کے مطابق وزارتِ شہری ہوا بازی نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح ایئر انڈیا کی ممبئی جانے والی پروازاے آئی ۔
887 تکنیکی خرابی کے باعث نئی دہلی واپس لینڈ کرگئی جس کے ایک انجن تکنیکی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا ۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ مسافروں کے لئے متبادل انتظامات کر دیئے گئے ہیں ۔ دریں اثنا، وزارتِ شہری ہوا بازی نے اس واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ وزارتِ شہری ہوا بازی کی تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔








