راولپنڈی ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دن پاک افغان سرحدی علاقہ راجگال پر تعینات اپنے سپاہیوں کے ساتھ گزارا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وطن عزیز اور اس کے عوام کے تحفظ کیلئے عید فرائض کی انجام دہی میں گزارنا ہمارے لئے بہترین عید ہے۔ انہوں نے …
چیف آف آرمی سٹاف نے عید کا دن پاک افغان سرحدی علاقہ راجگال پر تعینات اپنے سپاہیوں کے ساتھ گزارا‘ آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دن پاک افغان سرحدی علاقہ راجگال پر تعینات اپنے سپاہیوں کے ساتھ گزارا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وطن عزیز اور اس کے عوام کے تحفظ کیلئے عید فرائض کی انجام دہی میں گزارنا ہمارے لئے بہترین عید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری جان ہے اور ہماری زندگیاں پاکستان کیلئے ہیں، ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں اور کوئی بھی ملک سے بالاتر نہیں، آئیں ہم سب مل کر پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک بنائیں۔








