ملک بھر میں عیدالاضحی ہفتہ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں عیدالاضحی ہفتہ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ملک کے تمام شہروں ، قصبوں اور دیہات کی مساجد ، امام بارگاہوں،عیدگاہوں اورکھلے مقامات میں عید کے اجتماعات ہوئے، لاکھوں فرزندان اسلام نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے ،علماءکرام اور خطیبوں نے اپنے خطبات میں قربانی اور ایثار کی اہمیت کو اجاگر کیا،اس موقع …

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں عیدالاضحی ہفتہ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ملک کے تمام شہروں ، قصبوں اور دیہات کی مساجد ، امام بارگاہوں،عیدگاہوں اورکھلے مقامات میں عید کے اجتماعات ہوئے، لاکھوں فرزندان اسلام نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے ،علماءکرام اور خطیبوں نے اپنے خطبات میں قربانی اور ایثار کی اہمیت کو اجاگر کیا،اس موقع پر ملک کی ترقی ،خوشحالی اور امن واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،سلام آباد میں نماز عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں وفاقی وزراءوزراء ، وزیراعظم کے مشیروں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان، اعلیٰ افسروں اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے عید کی نماز ادا کی۔پنجاب کے گورنر ملک رفیق رجوانہ نے گورنر ہاﺅس لاہور اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جاتی امراء میں عید کی نماز ادا کی۔خیبرپختونخوا اور فاٹا میں دوسو سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے

مزید خبریں

Leave a Reply