اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں و آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 600 کیوسک، …
دریاؤں و آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں و آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 26 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1485.47 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.458 ملین ایکڑفٹ رہا۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1199.65 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.228 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 639.80 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.024 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








