انقرہ کے قریب طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق، لیبیا کے وزیراعظم نے واقعے کی تصدیق کردی

انقرہ۔24دسمبر (اے پی پی):ترکیہ میں انقرہ سے طرابلس جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت عملے کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترک میڈیا کے رپورٹ کے مطابق طیارے میں لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے، طرابلس جانے والا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق طیارے سے انقرہ …

انقرہ۔24دسمبر (اے پی پی):ترکیہ میں انقرہ سے طرابلس جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت عملے کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترک میڈیا کے رپورٹ کے مطابق طیارے میں لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے، طرابلس جانے والا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق طیارے سے انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی گئی تھی، ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔فلائٹ ریڈار کے مطابق محمدالحداد کا طیارہ ٹیک آف کے 16 منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا تھا، جو انقرہ سے 32400 فٹ کی بلندی پر پہنچ کر لاپتہ ہواتھا۔طیارے میں مشیر محمدالعساوی، میجرجنرل غریبیل اور ایک فوٹو گرافر بھی سوار تھے، لیبیا کے وزیراعظم نے واقعے کی تصدیق کردی۔

ترک وزیر داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارے کے ملبے تک پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حادثے کے بعد انقرہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔

ترک میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے انقرہ میں لیبیا کےآرمی چیف کا طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم سانحہ قوم،آرمی اور ملک کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جن لوگوں کو کھودیا ان کےخاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ترک حکام نے لیبا کے آرمی چیف کا طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردیں۔

مزید خبریں