خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ریاض اکنامک فورم کا 12 واں ایڈیشن ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 12 اکتوبر سے شروع ہو گا،جو 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ریاض اکنامک فورم کا 12 واں ایڈیشن12 اکتوبر سے شروع ہو گا

مزید خبریں
ریاض۔6اگست (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ریاض اکنامک فورم کا 12 واں ایڈیشن ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 12 اکتوبر سے شروع ہو گا،جو 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اردو نیوز کے مطابق فورم میں متعدد وزرا، سرکاری اور نجی شعبے کے ماہرین اقتصادی ماہرین اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ ریاض چیمبر کے چیئرمین انجینئر عبداللہ العبیکان نے فورم کی مسلسل سرپرستی پر سعودی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے اسے مملکت کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فورم اپنی سٹڈیز کی تیاری میں ایک سائنسی طریقہ کار کو اپناتا ہے، جس کی شروعات قومی معیشت کو درپیش ترجیحی مسائل اور چیلنجز کی نشاندہی سے ہوتی ہے۔ ماہرین، سرکاری و نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپس فیلڈ سٹڈیز اور سائنسی تجزیے کرتے ہیں، جو ڈیٹا، انڈیکیٹرز اور بہترین بین الاقوامی طریقوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ ان نتائج پر فورم کے سیشنز کے دوران تبادلہ خیال کیا جاتا ہے تاکہ انہیں بہتر بنانے کے ساتھ عملی اور قابلِ عمل سفارشات تیار کی جا سکیں۔ ریاض اکنامک فورم کے 12 ویں ایڈیشن میں سامنے آنے والی سٹڈیز اور سفارشات کی مدد سے معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور قومی معیشت کی کارکردگی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔








