مردان میں شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے جامع مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام

"شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے پولیس لائن مردان کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہداء کی مغفرت، درجات کی بلندی اور ملک کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔”

پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):مردان میں شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے پولیس لائن مردان کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

تر جمان مردان پولیس کے مطابق تقریب میں پولیس افسران، جوانوں اور پولیس ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی، ملک میں امن و امان کے قیام اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔شرکاء نے شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتی رہے گی۔