ریاض ۔24دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی ریاض ایئر لائن نے بوئنگ787 ڈریم لائنر کی پہلی آزمائشی پرواز(B1 فلائٹ) کے ساتھ بوئنگ کمپنی سے اپنے پہلے طیارے کی فراہمی کےعمل میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔ایس پی اے کے مطابق بوئنگ کے معیاری سرٹیفیکیشن اور کوالٹی انشورنس پروسیجر کے تحت طیارہ جنوبی کیرولینا،چارلسٹن میں بوئنگ کی فیکڑی سے روانہ ہوا۔ بوئنگ کے ٹیسٹ پائلٹ نے آزمائشی پرواز مکمل کی۔ …
سعودی عرب ، ریاض ایئر لائن کے بوئنگ طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

مزید خبریں
ریاض ۔24دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی ریاض ایئر لائن نے بوئنگ787 ڈریم لائنر کی پہلی آزمائشی پرواز(B1 فلائٹ) کے ساتھ بوئنگ کمپنی سے اپنے پہلے طیارے کی فراہمی کےعمل میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔ایس پی اے کے مطابق بوئنگ کے معیاری سرٹیفیکیشن اور کوالٹی انشورنس پروسیجر کے تحت طیارہ جنوبی کیرولینا،چارلسٹن میں بوئنگ کی فیکڑی سے روانہ ہوا۔ بوئنگ کے ٹیسٹ پائلٹ نے آزمائشی پرواز مکمل کی۔
بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر کا ریاض ایئرکے بیڑے میں شامل ہونا ایئرلائن کی کامیابی کی جانب اہم قدم ہے جو آپریشنل تیاری کے حوالے سے مسلسل پیش رفت کی عکاس ہے۔واضح رہے کمپنی نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ ریاض ایئرکے لیے تیار کیے جانے والے تین طیارے 787 ڈریم لائنر بوئنگ فیکٹری کے پروڈکشن یونٹ سے نکل جاچکے ہیں جو فائنل ٹچنگ اور مونو گرافی کے مرحلے میں داخل ہو گئے۔
اس سے قبل ’ریاض ایئر‘ نے اتوار کو ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ تک پہلی مسافر پرواز کی کامیابی سے تکمیل کی تھی۔ریاض ایئر، بوئنگ 9-787 طیارے استعمال کرے گی، جسے ’جمیلہ‘ (خوبصورت) کا نام دیا گیا ہے۔








