مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا مسٹربکس کے مالک محمد یوسف کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کتابوں کی فروخت کے مشہور ادارے مسٹر بکس کے مالک محمد یوسف کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ محمد یوسف نہ صرف خود تمام عمر کتاب کے فروغ …

اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کتابوں کی فروخت کے مشہور ادارے مسٹر بکس کے مالک محمد یوسف کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ محمد یوسف نہ صرف خود تمام عمر کتاب کے فروغ اور کتاب خوانی کے کلچر کو عام کرنے میں مصروف عمل رہے بلکہ وہ ایسے علمی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو کتاب کلچرکو پروان چڑھانے کا نیک کام انجام دیتا رہا۔مشیر وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

مزید خبریں

Leave a Reply