سعودی عرب میں ’واٹر فرنٹ پریڈ‘ جازان فیسٹیول 2026 کا آغاز کل ہوگا

ریاض ۔24دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں جازان فیسٹیول کل 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں جازان کے نئے سیاحتی منصوبے ’واٹر فرنٹ‘ کے قریب ایک پریڈ کا اہتمام ہوگا۔یہ پریڈ سرکاری طور پر اس منصوبے کے آغاز کا رسمی اعلان ہوگی جس میں منفرد تجربات سیاحوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ فیسٹیول، اگلے سال فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔یہ فیسٹیول علاقے کے …

ریاض ۔24دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں جازان فیسٹیول کل 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں جازان کے نئے سیاحتی منصوبے ’واٹر فرنٹ‘ کے قریب ایک پریڈ کا اہتمام ہوگا۔یہ پریڈ سرکاری طور پر اس منصوبے کے آغاز کا رسمی اعلان ہوگی جس میں منفرد تجربات سیاحوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

فیسٹیول، اگلے سال فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔یہ فیسٹیول علاقے کے جغرافیائی تنوع، ورثے کے اِستناد اور تفریحی پروگراموں کے اندر لائی جانے والی جدت کو ایک جگہ پر اکٹھا کر دے گا۔اس سے اس بھرپور عزم والے وژن کی عکاسی بھی ہوتی ہے جس کے تحت جازان کو پورے سال کے لیے ایک جیتی جاگتی اور زندگی سے دمکتی ہوئی سیاحتی منزل میں تبدیل کرنا ہے۔

اس فیسٹیول میں وسیع اور متنوع ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پورے علاقے سے تہوار کے آخری دن تک مختلف پروگرام لیے جائیں گے اور انھیں اس فیسٹیول کا حصہ بنایا جائے گا۔اس میں کئی ایسی تقاریب شامل ہیں جو جازان شہر کے مرکز میں منقعد کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ہر گورنریٹ میں مخصوص سرگرمیاں ہوں گی جبکہ سیاحتی سائٹس، پارک اور ساحلی مقامات پر مسلسل مختلف پروگرام مرتب کیے جائیں گے۔