چین میں نومبر کے دوران بجلی کا استعمال 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ 835.6 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا

بیجنگ۔24دسمبر (اے پی پی):چین میں نومبر کے دوران بجلی کے استعمال میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شنہوا کے مطابق سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین میں بجلی کے استعمال میں، جو معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے، نومبر کے دوران مسلسل اضافے کا رجحان برقرار رہا۔نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق نومبر میں بجلی کا استعمال سالانہ بنیادوں پر 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ 835.6 …

بیجنگ۔24دسمبر (اے پی پی):چین میں نومبر کے دوران بجلی کے استعمال میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شنہوا کے مطابق سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین میں بجلی کے استعمال میں، جو معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے، نومبر کے دوران مسلسل اضافے کا رجحان برقرار رہا۔نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق نومبر میں بجلی کا استعمال سالانہ بنیادوں پر 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ 835.6 ارب کلو واٹ آور( 83 کروڑ 56 لاکھ میگاواٹ آور) تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی اور ثانوی صنعتوں میں بجلی کا استعمال بالترتیب 7.9 فیصد اور 4.4 فیصد بڑھا جبکہ خدمات کے شعبے میں بجلی کی کھپت میں 10.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رہائشی صارفین کی بجلی کی کھپت 105.7 ارب کلو واٹ آور رہی جو سالانہ بنیادوں پر 9.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران چین میں مجموعی بجلی کا استعمال 5.2 فیصد بڑھ کر 94.6 کھرب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ چین میں موسم سرما کے عروج میں بجلی کی کھپت 83 کروڑ 56 لاکھ میگاواٹ آور جبکہ امریکا میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ کھپت رواں سال جولائی میں ہیٹ ویو کے دوران 7 لاکھ 59 ہزار میگا واٹ ریکارڈ کی گئی۔