تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر اعلیٰ سطحی مذاکرات 27 دسمبر کو ہوں گے

بنکاک ۔24دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر اعلیٰ سطحی مذاکرات 27 دسمبر کو ہوں گے۔ تاس کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے قیام پر غور کے لیے دونوں ممالک کی جنرل بارڈر کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس 27 دسمبر کو منعقد ہوگا۔ یہ بات تھائی وزارتِ خارجہ نے وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتائی …

بنکاک ۔24دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر اعلیٰ سطحی مذاکرات 27 دسمبر کو ہوں گے۔ تاس کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے قیام پر غور کے لیے دونوں ممالک کی جنرل بارڈر کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس 27 دسمبر کو منعقد ہوگا۔ یہ بات تھائی وزارتِ خارجہ نے وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتائی ہے۔بیان کے مطابق 24 سے 26 دسمبر تک اسی مکینزم کے تحت سیکریٹریٹ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے،

جبکہ باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس 27 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ وزارت نے وضاحت کی کہ جنرل بارڈر کمیٹی کے تمام اجلاس اسی طے شدہ طریقہ کار کے تحت منعقد ہوتے ہیں۔اس سے قبل جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع کے علاقے میں جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت کے آغاز کا خیر مقدم کیا۔

آسیان کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں فریقین کو 28 جولائی کی جنگ بندی، 7 اگست کو جنرل بارڈر کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے فیصلوں اور 26 اکتوبر 2025 کو دستخط شدہ کوالالمپور مشترکہ اعلامیے کی یاد دہانی کراتے ہوئے ان معاہدوں پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد پر زور دیا گیا۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر 7 دسمبر کو ہلکے ہتھیاروں سے جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا۔ 8 دسمبر کو تھائی فوج نے دعویٰ کیا کہ کمبوڈین فورسز نے سرحدی علاقے میں تھائی پوزیشنز پر گولہ باری کی، جس کے جواب میں تھائی فضائیہ نے کمبوڈین فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔