اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)کا دورہ کیا جہاں پر این ڈی ایم اے ٹیم کی جانب سے 2026 کے دوران پاکستان اوردیگر ممالک کو ممکنہ موسمیاتی خطرات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ کو این ڈی ایم اے کے پیشگی آگاہی اورانتباہ کے لیے فعال جدید نظام کے بارے …
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)کا دورہ کیا جہاں پر این ڈی ایم اے ٹیم کی جانب سے 2026 کے دوران پاکستان اوردیگر ممالک کو ممکنہ موسمیاتی خطرات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ کو این ڈی ایم اے کے پیشگی آگاہی اورانتباہ کے لیے فعال جدید نظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم نے پاکستان لینز کی روشنی میں 2026ء کے دوران پاکستان کو ممکنہ موسمیاتی خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات ،تمام خطرات کی پیشگی تشخیص اور نگرانی کے لیے فعال ڈیجیٹل پورٹلز اورآفات کے حوالے سے عالمی سطح کی موبائل ایپلیکیشن پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ نے این ڈی ایم اے کی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور اداروں کے مابین رابطہ کاری کو سراہا۔وفاقی وزیر داخلہ نے این ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس کے درمیان اشتراک پر بھی زور دیا ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور تربیتی کورسز کے لیے سول ڈیفنس اکیڈمی کی خدمات بھی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر داخلہ نے این ڈی ایم اے میں قائم سینٹر آف ایکسیلینس کا بھی دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید فعال اور متحرک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








