وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور اٹلانٹک انٹرنیشنل بزنس نیٹ ورک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور اٹلانٹک انٹرنیشنل بزنس نیٹ ورک (AIBN) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ وزارتِ صحت کے حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم او یو کا مقصدسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے بہاؤ، انتظامی امور اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا ہے جس کے لئے جدید مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس)متعارف کرایا …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور اٹلانٹک انٹرنیشنل بزنس نیٹ ورک (AIBN) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ وزارتِ صحت کے حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم او یو کا مقصدسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے بہاؤ، انتظامی امور اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا ہے جس کے لئے جدید مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس)متعارف کرایا جائے گا۔ اٹلانٹک انٹرنیشنل بزنس نیٹ ورک جو پاکستان میں قائم ایک کمپنی ہے، 11 ماڈیولز پر مشتمل ایک جامع ایم آئی ایس بلا معاوضہ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کی تنصیب چھ ہفتوں سے دو ماہ کے اندر مکمل کی جائے گی۔ یہ جدید ایم آئی ایس قومی ڈیجیٹل ہیلتھ فریم ورک ’’ون پیشنٹ – ون آئی ڈی‘‘کے ساتھ مکمل طور پر منسلک ہوگا جس سے مریضوں کے ریکارڈ اور خدمات میں شفافیت اور یکسانیت یقینی بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کو یقینی بنا رہی ہے اور ڈیجیٹل نظام اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ہسپتالوں کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔