پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نےپاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعجاز الرحمن آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کامران خالد جنجوعہ انجام دیں گے۔ دیگر ممبران میں علیم آغا، شبیر لشکر والا، دانیال شاہ،محمد حسین چٹھہ، آغا علی شاہ، دانیال اعجاز، عباس علی، …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نےپاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعجاز الرحمن آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کامران خالد جنجوعہ انجام دیں گے۔ دیگر ممبران میں علیم آغا، شبیر لشکر والا، دانیال شاہ،محمد حسین چٹھہ، آغا علی شاہ، دانیال اعجاز، عباس علی، راجہ خالد، انجینئر رانا اسد تنویر، کلثوم احمد اور ریحانہ پروین شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 24 سے 30 جنوری 2026ء تک لیزر سٹی بائولنگ کلب، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب 24 جنوری کو ہوگی جس میں مختلف فنکار اور گلوکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ اس بین الاقوامی چیمپئن شپ کے علاوہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن 18 ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 2026ء کا بھی انعقاد کرے گی،

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔چیمپئن شپ میں نوکیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 31 جنوری تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔