وزیراعظم محمد نواز شریف کا وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

وزیراعظم محمد نواز شریف کا وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی و سیکیورٹی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے مرتب کی گئی پالیسیوں اور محنت کے ثمرات حاصل ہو رہے ہیں، تمام اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی، افراط زر اور مالی خسارہ کم اور ٹیکس وصولیوں …

وزیراعظم محمد نواز شریف کا وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی و سیکیورٹی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے مرتب کی گئی پالیسیوں اور محنت کے ثمرات حاصل ہو رہے ہیں، تمام اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی، افراط زر اور مالی خسارہ کم اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، سیاسی رہنماﺅں، میڈیا اور پوری قوم کا صحت یابی کی دعاﺅں پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے جسم کی تمام توانائیاں وطن کی مٹی کیلئے وقف ہیں، پاکستان غربت، جہالت اور پسماندگی کے اندھیروں سے پاک ہو گا، بجٹ میں کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج اور یوریا کھاد کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا جائے۔ پیر کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی موجودہ حکومت کو چوتھا بجٹ تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے جو 3 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم کی ترقی، خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں،2013ءمیں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو معیشت کی صورتحال کمزور تھی، غیر مستحکم مالی خسارے، سرمایہ کاری میں کمی اور توانائی بحران جیسے مسائل کا سامنا تھا، حالات نے لوگوں کو نفسیاتی مسائل سے دوچار کر رکھا تھا لیکن وہ بڑے چیلنجوں سے گھبرائے نہیں اور قوم کو درپیش توانائی اور سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی اور معاشی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے پالیسیاں مرتب کیں اور ان پر ایمانداری سے عملدرآمد کیا اور آج تین سال بعد اپنی محنت کا ثمر حاصل کر رہے ہیں۔

Leave a Reply