اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورۂ پاکستان کو دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور دیرینہ دوستی کی ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر وزیراعظم شہباز …
متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورۂ پاکستان پاک–یو اے ای دیرینہ دوستی اور باہمی احترام کا مظہر

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورۂ پاکستان کو دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور دیرینہ دوستی کی ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک اور شایانِ شان استقبال کیا۔
اس موقع پر ہونے والا پُرخلوص خیرمقدم دونوں ممالک کے درمیان بے مثال روابط اور قریبی تعلقات کی واضح تصویر پیش کرتا ہے۔تقریب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی جانب سے پیش کیے گئے سیلوٹ کے جواب میں متحدہ عرب امارات کے صدر کا گرم جوشی سے جوابی سیلوٹ بھی خاص توجہ کا مرکز رہا جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ رشتے، باہمی احترام اور اعتماد کا مظہر ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یو اے ای کے صدر کا یہ دورہ نہ صرف سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دے گا بلکہ اقتصادی، دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔








