سیکورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع کوہلو میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی۔26دسمبر (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد وں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی۔ کارروائی کے …

راولپنڈی۔26دسمبر (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد وں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

یہ کارروائیاں قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپیکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ’’عزمِ استحکام‘‘ وژن کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری دہشت گردی کے خلاف بھرپور مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔