بحیثیت قوم 6 ستمبر کا دن ہمیں دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی یاد دلاتا ہے،وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں بحیثیت قوم دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی یاد دلاتا ہے، دشمنان وطن ارض پاک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں، آئیے عہد کریں کہ ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے اور متحد ہو کر پاکستان کو …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں بحیثیت قوم دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی یاد دلاتا ہے، دشمنان وطن ارض پاک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں، آئیے عہد کریں کہ ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے اور متحد ہو کر پاکستان کو دنیا میں صف اوّل کی معیشت بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے اندرونی اور بیرونی دشنوں کو یہ باور کرانے کا دن ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی دشمن طاقت کو دندان شکن جواب دینے کےلئے متحد ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply