اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان یمن میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،جمہوریہ یمن میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم یمن کی وحدت …
یمن میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان یمن میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،جمہوریہ یمن میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہے۔
ہفتہ کو ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یمنی فریقین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام سے گریز کریں گے جو صورتِ حال میں مزید کشیدگی کا باعث بنے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم تمام یمنی فریقوں سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ باہمی اتفاق شدہ نکات کی بنیاد پر جامع اور مذاکراتی سیاسی حل کی جانب تعمیری اور خلوصِ نیت سے پیش قدمی کریں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ جاری سفارتی کوششیں ملک میں پائیدار امن کے قیام اور یمنی عوام کی








