ملک بھر میں 52واں یوم دفاع پاکستان بدھ کو ملی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا گیا

فیصل آباد۔6 ستمبر(اے پی پی )ملک بھر میں 52واں یوم دفاع پاکستان بدھ کے روز ملی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا گیاجبکہ شہداءکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی اور مساجد میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا …

فیصل آباد۔6 ستمبر(اے پی پی )ملک بھر میں 52واں یوم دفاع پاکستان بدھ کے روز ملی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا گیاجبکہ شہداءکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی اور مساجد میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا اہتمام کیاگیا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965ءکی جنگ میں جام شہادت نوش اور دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سمیت نشان حیدر پانے والے شہداءافواج پاکستان کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی تقاریب کا بھی اہتمام کیاگیا۔ یہ دن 6 ستمبر 1965ءکی پاک بھارت جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے جب بزدل بھارتی افواج نے مغربی پاکستان کے محا ز پر جنگ چھیڑی اور اچانک لاہور پر حملہ کر دیا ۔ اس موقع پر پاک افواج کے جوانوں نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرتے ہوئے دشمن افواج کو ایسا سبق سکھایا کہ اس کی کئی نسلیں اسے یاد رکھیں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply