اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے قریبی رابطہ استوار کرتے ہوئے مقامی مسائل کے حل اور درپیش چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات فیصل آباد ڈویژن کے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فیصل آباد ڈویژن کے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے قریبی رابطہ استوار کرتے ہوئے مقامی مسائل کے حل اور درپیش چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات فیصل آباد ڈویژن کے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیموں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جاری منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کیلئے ہر کوشش بروئے کار لائی جائے۔ ملاقات کے دوران موجودہ حکومت کے دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیموں کو اجاگر کیا گیا۔








