شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):چئیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی کے تمام بینیفیشریز اور عملہ شہید بینظیر بھٹو کو سلام پیش کرتا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پسے …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):چئیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی کے تمام بینیفیشریز اور عملہ شہید بینظیر بھٹو کو سلام پیش کرتا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پسے ہوئے اور محروم طبقات ہمیشہ شہید بھٹو کی سیاست کے مرکز رہے،آج بی آئی ایس پی شہید محترمہ کے وژن کے تحت ایک کروڑ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنارہا ہے،بی آئی ایس پی دنیا بھر میں خواتین کی معاشی خود مختاری، ڈیجیٹل اور مالی نظام میں شمولیت کا سب سے بڑا پروگرام بن کر اُبھرا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کو شفافیت کے باعث بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے،بی بی شہید کے وژن کے تحت بینظیر ہنر مند پروگرام کا آغاز کیا گیا تاکہ مستحق افراد کی زندگیوں کو بہتر بنایا جاسکے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آج بینظیر انکم سپورٹ سے وابستہ خواتین کو یہی پیغام دوں گی کہ آپ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح بہادر بننا ہے، اپنے حق کے لئے آواز اٹھانی ہے۔ہم اعادہ کرتے ہیں کہ بی بی شہید کی زندگی سے سبق سیکھیں گے اور لوگوں کی زندگیاں آسان بنائیں گے۔