وزیراعظم شہباز شریف کا پنجگور میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عزم استحکام میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔