راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، شدید …
سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن،چار خوارجی دہشت گرد ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا
۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کئے گئے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








