اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،ہمیں سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پنجگور میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،ہمیں سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم خوارجیوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، خوارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔








