کراچی۔27دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ وفد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی اور رکن …
ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔27دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ وفد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سمیت دیگر اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی شامل تھے۔وفد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا۔
ملاقات کے دوران بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوریت کے لیے جدوجہد، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق، خواتین کے بااختیار کردار اور قومی مفاہمت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے بے نظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے مشن اور نظریے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی تاریخ کی ایک جرات مند، مدبر اور عوام دوست رہنما تھیں جنہوں نے رواداری، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا، ان کی خدمات قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی وفد کی شرکت اور اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی وجمہوری استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ملاقات کے اختتام پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔








