‎اسلام آباد پاکستان کا پہلا کیپٹل سمارٹ سٹی بنے گا ، یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، محسن نقوی

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ‎اسلام آباد پاکستان کا پہلا کیپٹل سمارٹ سٹی بنے گا ، ‎کیپٹل سمارٹ سٹی کے سکوپ اور دائرہ کار کو پورے ملک تک بڑھایا جائے گا ، یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیف …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ‎اسلام آباد پاکستان کا پہلا کیپٹل سمارٹ سٹی بنے گا ، ‎کیپٹل سمارٹ سٹی کے سکوپ اور دائرہ کار کو پورے ملک تک بڑھایا جائے گا ، یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وفاقی ‎‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال پر اسلام آباد شہر کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا ۔ ‎وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ‎کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سکیورٹی سرویلنس کا معائنہ کیا۔ ‎ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا اور کیپٹل سمارٹ سٹی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ‎کیپٹل سمارٹ سٹی میں شہری سہولیات جیسے ریسکیو 1122، ٹریفک، سکیورٹی اور سی ڈی ایم اے کو مرکزی نظام میں ضم کیا جائے گا،‎کیپٹل سمارٹ سٹی کے سکوپ اور دائرہ کار کو پورے ملک تک بڑھایا جائے گا، ‎ اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے کیپٹل سمارٹ سٹی منصوبے کو ماڈل کے طور پر اپنایا جائے گا، سیف سٹی میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر ‎‎آئی جی اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی سے کیپٹل سمارٹ سٹی منتقلی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی، ‎محرم الحرام میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے وقت اور وسائل کی بچت ہوئی۔ اس موقع پر ‎وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔